عدم حاضری، چوہدری پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت مسترد

May 28, 2023

لاہور (آئی این پی ) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویزالہٰی کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی پر ترقیاتی منصوبوں کے کاموں میں کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عبوری ضمانت میں قانون واضح ہے۔ قانون تمام شہریوں کے لئے برابر ہے، عدالت پرویز الہٰی کی ضمانت عدم حاضری کی بنیاد پر مسترد کرتی ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک پرویز الہٰی نے تفتیش جوائن نہیں کی، گزشتہ سماعت پر پرویزالہٰی نے میڈیکل گرانڈ پر ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی تھی تاہم میڈیکل رپورٹس کی بھی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی۔