پی ایم اے نے نشتر 2 کو عجلت میں فعال کرنے کے اقدامات کو مسترد کر دیا

May 28, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نشتر 2 کو عجلت میں فعال کرنے کے لیےکئے جانے والے اقدامات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ نشتر 2 کو جلد فعال کرنے کیلئے ڈاکٹروں کے تبادلے نشتر 1 سے نشتر 2 کیے جا ر ہے ہیں، نشتر 1 میں پہلے ہی ڈاکٹروں کی شدید کمی ہےجس سے مسائل پیش آ تے ہیںاور ان میں مزید اضافہ ہوجائے گا، ایسے اقدامات سےاحتراز کیا جائے، بصورت دیگر پی ایم اے راست اقدام کرے گی، ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج نے دیگر کابینہ ممبران ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ، ڈاکٹر عمران قیصرانی، ڈاکٹر شیخ عبد الخالق، ڈاکٹر ذوالقرنین سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر نشترٹو ہسپتال 1 سے نشتر ٹو ڈاکٹرز بھیجے جا ئیں گے تو نشتر 1 جہاں پہلے ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے وہاں ڈاکٹرز کی مزید کمی ہوجائے گی، پی ایم اے (ملتان) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر صحت پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کرتی ہے تمام سیٹوں پر بھرتی اور عمارت مکمل کرنے کا کام مکمل کیا جائے اور پھر ہسپتال کا افتتاحکیا جا ئے اور نشتر ہسپتال سے بھیجے گئے تمام ڈاکٹر اور سٹاف کے ٹرانسفر آڈر ز واپس لیے جائیں۔