یوم تکبیر تجدید عہد کا دن‘ بھرپور طریقے سے منائینگے‘ ن لیگ

May 28, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل نثاراحمدخان سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگرنے بیان میں کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء کا دن پاکستان کے جغرافیائی دفاع اور عسکری حیثیت کو ناقابل تسخیر بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ جب پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اور دیگر ریاستی اداروں نے طاغوتی قوتوں کے شدید دباؤ کے باوجود ایک جرأت مندانہ فیصلہ کیا اور پاکستان نے بھارت کے ایٹمی تجربات کے جواب میں اپنی ایٹمی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔قائد نوازشریف نے عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا تاریخی فیصلہ کیا اور 28مئی 1998ء کو کامیاب ایٹمی دھماکے کئے جس سے اقوام عالم میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 28مئی یوم تجدید عہد کا دن ہے ، پاکستان عالم اسلام کا قلعہ اور پہلا ایٹمی ملک ہے،آج کا دن پارٹی بھرپور طریقے سے منائے گی اور اس سلسلے میں آج 28مئی کو پریس کلب میں تقریب منعقد کی جائے گی۔