سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی شدید کمی ہے‘جمعیت

May 28, 2023

کوئٹہ (پ ر ) جمعیت ضلع کوئٹہ نے مردم وخانہ شماری اور دیگر امور پر غور کرنے کیلئے آج تین بجے ضلعی سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس طلب کیا ہے ضلعی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس کی صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کریں گے جنرل جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نے ارکان سے تین بجےبروقت شرکت کی استدعا کی ہے دریں اثناء جمعیت ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غریب عوام کو ہسپتالوں میں سردردکی گولی،ڈرپ،انجکشن، مرہم پٹی میسر نہیں سول ہسپتال اور بی ایم سی میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز سادہ پرچیوں پر ادویات لکھ کر مریضوں کو باہر سے خریدنے کاکہتاے ہیں صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں یہ صورتحال ہے تو اندرون صوبہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ۔