میڈیکل ٹیچرز کاکلاسز سے بائیکاٹ جاری‘ طلباء کا وقت ضائع ہونے لگا

May 28, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کامطالبات کے حق میں احتجاج اور کلاسز کا بائیکاٹ جاری ہے ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم کئی روز سے اپنے حق کیلئے احتجاج پر ہیں مگر تاحال کسی کے کان پر بھی جوں تک نہیں رینگی دوسری جانب میڈیکل طلباء نے کہا کہ ہڑتال کی وجہ سے ان کی پڑھائی میں خلل پیداہونے سے قیمتی وقت ضائع ہورہاہے حکومت مذاکرات کرکے طلباء کامستقبل تباہ ہونے سے بچائے۔