ایرانی پٹرول کی قیمتوں سے متعلق خبرمن گھڑت ہے، ڈی سی آفس

May 28, 2023

کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے ایک سرکلر کے مطابق چند روز سے سوشل میڈیا پر ایرانی پٹرول کی قیمتوں اور ڈی سی آفس کے فون نمبرز کے حوالے سے ایک خبر گردش کررہی ہے اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے ایسی کوئی خبر اور نوٹیفکیشن نہیں کیا گیا ہے عوام ایسی خبروں کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔