کونج کا غیرقانونی شکار روکنے اور اسکی افزائش کیلئے اقدامات پر زور

May 29, 2023

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے)انٹرنیشنل کرین فاؤنڈیشن نے پاکستان کو کرین (کونج)کے غیرقانونی شکارپر قابو پانے اور اس کی افزائش کیلئے اقدامات پر زور دیا ہے ، ذرائع کے مطابق فاؤنڈیشن کی طرف سے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تعاون کے انسپکٹر جنرل فاریسٹ کو لکھے گئے خط میں کونچ کے غیرقانونی شکار کی روک تھام کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی افزائش کیلئے اقدامات کیلئے کہا گیا ہے ، اس حوالے سے انسپکٹر جنرل فاریسٹ کے زیراہتمام اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وائلڈ لائف محکموں سربراہان کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ جنگلی حیات ،ڈبلیو ڈبلیو ایف اور آ یو سی این کے سربراہان اور ڈائریکٹر زوالوجیکل سروے آف پاکستان محمد الطاف نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں تمام اداروں کے سربراہان کیطرف سے کرینس (کونج) کی افزائش کے لئے ماہرانہ رائے دی گئی۔