ریس لگاتے ہوئے کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق، دوسرا زخمی

May 29, 2023

اسلام آباد،راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) تھانہ مارگلہ کے علاقے میں ریس لگاتے ہوئے تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ عبداللہ نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ اس کا بھائی ضیااللہ خان اور محسن علی طلال موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ایک گاڑی جسے فرحان چلارہاتھا نے ہارن دیے، پھر اس نے بھائی کے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ، جس سے ضیااللہ اور اسکا دوست محسن علی زخمی ہوگئے، انہیں ہسپتال پہنچایا مگر بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔دریں اثناء سواں پل سے ایک کاربے قابوہوکرنیچے جاگری ،ریسکیو1122کے مطابق اتوارکی رات کارنمبر اسلام آباداے ڈی کے 959 پل سے نیچے گرگئی ، جس سے اس میں سوارتین افرادزخمی ہوگئے۔ریسکیوترجمان کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے ۔