ناجائر منافع خوری کے الزام میں 2 دکاندار، شہریوں کو تنگ کرنے والی بھکارنیں گرفتار

May 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ناجائز منافع خوری کے الزام میں دو دکانداروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے، اسی تھانے کی پولیس نے رشید آباد میں بھیک مانگ کر شہریوں کو تنگ کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کو رحمٰن نے درخواست دی کہ رشید اور عمران نے زمین کا سودا کرکے اسے ایک چیک دیا جو بوگس نکلا، پولیس تھانہ گلگشت کو وحید نے درخواست دی کہ حیدر اور شہناز بی بی نے کاروبار کے لئے رقم لی اور بدلے میں چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو ڈائریکٹر لیبر نے استغاثہ دیا کہ دوران چیکنگ وہاڑی روڈ پر رزاق نامی شخص اپنی ویلڈنگ کی دکان میں 12 سالہ بچے سے جبری مشقت کراتا پایا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس تھانہ بی زیڈ نے شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے شہری کی گاڑی خورد برد کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔