میپکو کا جنوبی پنجاب میں آپریشن، 35 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے

May 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) میپکو کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے 35صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،20ہزار 816یونٹس بجلی چوری کرنے پر 5لاکھ 46ہزار روپے جرمانہ عائد،34بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے درخواستیں بھیج دیں،ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق ملتان سرکل میں 13بجلی چوروں کو208200روپے جرمانہ عائد کیاگیا، ڈی جی خان سرکل میں 11بجلی چوروں کو214000روپے، رحیم یار خان سرکل میں 6بجلی چوروں کو67000روپے اور مظفرگڑھ سرکل میں 5صارفین کو 57000روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔