بے تحاشا مہنگائی، مرضی کی قیمتیں وصول، ناقص اشیاء کی شکایات

May 29, 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پرائس کنٹرول کیلئے موثر مانیٹرنگ اور گرفت کی بجائے خانہ پری کی وجہ سے گراں فروشوں نے گزشتہ روز بھی خریداروں کا استحصال جاری رکھا ، دکانداروں نے گلی محلوں اور بازاروں میں پرچون سطح پر سرخ نامے کی بجائے مرضی کی قیمتیں وصول کرنے کا سلسلہ بلا خوف و خطر جاری رکھا ، ضلعی انتظامیہ کے بازاروں میں سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوں پر فروخت ہوئے تاہم خریداروں کی جانب سے ناقص معیار کی شکایات کی گئیں ۔ پرچون سطح پر آلو 80سے90روپے فی کلو فروخت ہوا ،سرکاری نامے میں پیاز درجہ اول کی قیمت 51روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروںنے 55سے60 روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ، پیاز درجہ دوم44کی بجائے50، پیاز درجہ سوم38 کی بجائے45،ٹماٹر درجہ اول32کی بجائے40، ٹماٹر درجہ دوم28کی بجائے35، ٹماٹر درجہ سوم22کی بجائے25سے30،لہسن دیسی195کی بجائے250سے260،لہسن چائنہ335کی بجائے 370سے380 ،ادرک تھائی لینڈ740کی بجائے800،کھیرا دیسی64کی بجائے70،کھیرا فارمی74کی بجائے80،میتھی150کی بجائے170سے180،بینگن64کی بجائے75سے80،بندھ گوبھی32کی بجائے40سے45،پھول گوبھی110کی بجائے150،شملہ مرچ85کی بجائے100سے110،بھنڈی95کی بجائے120سے130،شلجم120کی بجائے140سے150،اروی230کی بجائے260،مٹر230کی بجائے250سے260،کریلا95کی بجائے110سے120،سبز مرچ اول85کی بجائے100،پھلیاں باریک125کی بجائے170سے180،مونگرے145کی بجائے160،لیموں دیسی235کی بجائے270سے280،ٹینڈے دیسی کالے130کی بجائے160،ٹینڈے دیسی سفید105کی بجائے120،گھیا کدو64کی بجائے70سے75،پالک فارمی37کی بجائے40سے45،گھیا توری74کی بجائے80،گاجر چائنہ64کی بجائے75،حلوہ کدو15کی بجائے20جبکہ کچا آم74کی بجائے80روپے کلو فروخت ہوئے ۔ پھلوں میں سیب کالو کولو پہاڑی درجہ اول330کی بجائے400سے420،سیب کالا کولوپہاڑی درجہ دوم 185کی بجائے270سے280،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم120کی بجائے190سے200،سیب کالا کولو میدانی درجہ اول175کی بجائے230سے240،سیب کالو کولو میدانی درجہ دوم130کی بجائے170سے180،سیب کالا کولو میدانی درجہ سوم105کی بجائے140سے150،سیب سفید درجہ اول140کی بجائے170سے180،سیب سفید درجہ دوم100کی بجائے130سے140، سیب سفید درجہ سوم74کی بجائے90سے100،کیلا سپیشل درجن 365کی بجائے440سے450،کیلا درجہ اول درجن240کی بجائے280سے290،کیلا درجہ دوم درجن165کی بجائے200، کیلا درجہ سوم درجن100کی بجائے140سے150،انار قندھاری445کی بجائے580سے600،آلو بخارہ درجہ اول400کی بجائے500سے520،آلو بخارہ درجہ دوم210کی بجائے300،خوبانی سفید درجہ اول240کی بجائے300سے320،خوبانی سفید درجہ دوم125کی بجائے170سے180،آڑو درجہ اول 175کی بجائے270سے280، آڑو درجہ دوم120کی بجائے140سے150،آم دوسہری درجہ اول200کی بجائے250سے260،آم دوسہری درجہ دوم140کی بجائے200،آم سہارنی درجہ اول125کی بجائے150سے160، آ م سہارنی درجہ دوم105کی بجائے120سے130،آم سندھڑی درجہ اول170کی بجائے230سے240،آم سندھڑی درجہ دوم 135کی بجائے180سے190،فالسہ 190،خوبانی پیلی درجہ اول160کی بجائے180سے200، خوبانی پیلی درجہ دوم130کی بجائے150سے160، لوکاٹ درجہ اول160، لوکاٹ درجہ دوم90کی بجائے100،خربوزہ سفید70کی بجائے،خربوزہ درجہ اول 90کی بجائے110،خربوزہ درجہ دوم70کی بجائے80،تربوز30کی بجائے32سے35جبکہ کھجور ایرانی475کی بجائے540سے550روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔