فیروز پورروڈ: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ڈولفن اہلکار جاں بحق

May 29, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)فیروز پور روڑ پر ٹریکٹر ٹرالی نے ڈولفن اہلکار کو کچل دیا۔ ڈولفن اہلکار امجد محمود ڈیوٹی ختم ہونے پر گھر جا رہا تھا، کاہنہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موقع پر دم تو ڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ڈولفن اہلکار کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی امجد محمود قصور کا رہائشی تھا۔