ملک کوایٹمی قوت بنانے والوں کوسلام پیش کرتے ہیں، زبیر احمد ظہیر

May 29, 2023

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ آج یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔قوم اپنے عظیم محسنین ذوالفقار علی بھٹو ، ڈاکٹر عبدلقدیر خان ، افواج پاکستان اور ایٹمی دھماکے کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ایٹمی پاکستان ہم سب کا فخر ہے وہ حرمین ٹاور فردوس مارکیٹ گلبرگ میں یوم تکبیر کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے ۔ ان کے علاوہ اس اجتماع سے مولانا عبدالستار نیازی، پروفیسر فیاض احمد سلفی ، مولانا محمد عبداللہ مدنی ، ڈاکٹر محمد عمر ، اور احسان الہی ظہیر نے بھی خطاب کیا ۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ایٹمی پاکستان ہمارا فخر ہے اس کی حفاظت بھی ہماری بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔ ہم اسلامی جمہوری سوچ کے حامل ہیں۔ ہم نے ہمیشہ انتقامی اور نفرت کی سیاست کی مخالفت کی ہے۔