معروف گٹارسٹ سلمان احمد کے بہنوئی کی حراست کیخلاف محکمہ داخلہ و آئی جی سندھ کو نوٹس

May 30, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے معروف گٹارسٹ اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کے بہنوئی کی حراست میں لئے جانے سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں معروف گٹارسٹ اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کے بہنوئی شاہد کو بھی حراست میں لئے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ بیرسٹر صلاح الدین احمد نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں۔ پولیس کی جانب سے سلمان احمد کی بہن کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سلمان احمد کی بہن ثانیہ اور ان کے گھر والوں کو حراساں کیا جارہا ہے۔ سلمان احمد کے بہنوں کو 25 مئی کے روز پولیس اور سادہ لباس اہلکار ساتھ لے گئے ہیں، بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے فریقین سے 31 مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے سلمان احمد بہنوئی شاہد کو بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔