راہ چلتے شخص نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے پل پر پھنسے شخص کو بچالیا

May 30, 2023

لندن (پی اے) ایک راہ چلتے شخص نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے ہفتہ کو علی الصباح پل پر پھنسے ہوئے شخص کو بچا لیا۔ ایسیکس پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اسے ہفتے کو صبح ایک بجے مشکل میں پھنسے ہوئے ایک شخص کی جانب سے مدد کیلئے کال موصول ہوئی، اس کال کے دوران وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے دیکھا کہ ایک شخص اسکاٹ لینڈ کے کوئنز وے پل پر ریلنگ کے دوسری جانب لٹکا ہوا تھا، اس راہ چلتے شخص نے پولیس افسران کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے قبل اسے پکڑے رکھا۔ اس شخص کے تحفظ کی جانب سے تشویش کی وجہ سے وہاں پہنچنے والے افسران نےاس شخص کو اسے ریلنگ پر اٹھالیا اور میڈیکل کی ٹیم کی آمد تک اسے پکڑے رکھا۔ ایسیکس کی فائر اور ریسکیو سروس نے اس شخص کو بحفاظت اوپر لانے کیلئے خصوصی ایکوئپمنٹ استعمال کئے۔ اس کے بعد اسے دیکھ بھال کیلئے پیرامیڈکس کے حوالے کردیا گیا۔ فورس کے چیف انسپکٹر نے عوام اور پولیس افسران کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔چیف انسپکٹر جوکولنز نے کہا ہے کہ میں پوری فورس اور عوام کو اس آدمی کی زندگی بچانے پر ذاتی طورپر تعریف کرتا ہوں اور ان کی کاوشوں کا معترف ہوں۔ انھوں نے ایک مشکل وقت میں ایک انتہائی مشکل کام انجام دیا ہے۔ ہماری فورس کے ارکان لمحوں میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے اور انھوں نے مثالی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے اس شخص کی جان بچائی۔ میں ان سب لوگوں کا ان کی کوششوں پر ذاتی طورپر شکریہ ادا کرتا ہوں۔