پہلی پوزیشن کے معاملے کا نوٹس، ضمنی امتحانات نہ لینے کا معاملہ دبا دیا گیا

May 30, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہید بینظیرآباد تعلیمی بورڈ میں سیف احمد نامی طالب علم کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے سے متعلق خبر چھپنے کا معاملہ پر وزیرتعلیمی بورڈ محمد اسماعیل راہو نے ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ جامعات کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی 14 روز میں معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ محکمے کو پیش کرے گی۔ تاہم میرپورخاص بورڈ کی جانب سے ضمنی امتحانات نہ کرائے جانے اور ہزاروں طلبہ کا قیمتی سال برباد کرنے کےسنگین معاملے کو دبادیا گیا ہے 22 مئی کو وزیر تعلیم اسماعیل راہو نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد اس بارے میں حقائق سے آگاہ کریں گے تاہم اس حوالے سے کوئ پیش رفت نہیں ہوسکی۔