روس نے یورپ میں روایتی مسلح فورسزسمجھوتہ منسوخ کر دیا

May 30, 2023

ماسکو(نیوز ڈیسک)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یورپ میں روایتی مسلح فورسزسمجھوتہ سی ایف ای منسوخ کر دیا ہے۔ولادیمیر پیوٹن کے منظور کردہ قانون کے مطابق 19 نومبر 1990 میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں طے پانے والایورپ میں روایتی مسلح فورسزسمجھوتہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔یہ سمجھوتہ نیٹو اور وارسا پیکٹ کے رکن ممالک کے درمیان طے کیا گیا اور فریقین کے درمیان روایتی مسلح افواج کی حد بندی پر مبنی تھا۔روس نے 2015 میں، سمجھوتے کے دائرہ کار میں منعقدہ اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔