سستی بجلی،سیلاب سے نمٹنے کیلئے کالاباغ ڈیم ناگزیر،انجینئرزسٹڈی فورم

May 30, 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ)انجینئرزسٹڈی فورم (رجسٹرڈ تھنک ٹینک) کی ایگزیکٹو کونسل نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ ملک میں سستی بجلی کے حصول اور سیلاب کی تباہی سے بچنے کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے جس سے چار ہزار میگا واٹ کی سستی بجلی پیدا کی جاسکے گی ۔ فورم کے صدر انجینئر میاں فضل احمد کی صدارت میں کونسل نے قرار داد منظور کی ہے۔