• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل بینک لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی میں مستحکم مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ

کراچی (پ ر) فیصل بینک لمیٹڈ نے 2026کی پہلی سہ ماہی میں مستحکم مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10.8 ارب روپے کا قبل از ٹیکس جبکہ 5.2ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا۔ فی حصص آمدن 3.40روپے رہی۔ بینک نے اپنی کارکردگی اور مستقبل کے مثبت امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے 1.5روپے فی شیئر (15فیصد) عبوری نقد منافع کا اعلان کیا ہے۔ایف بی ایل نے مضبوط و مستحکم بیلنس شیٹ کو برقرار رکھا اور اس کے کُل اثاثے 1.7کھرب روپے تک پہنچ گئے، ۔ کرنٹ اکاؤنٹس (سی اے) دسمبر 2025کے مقابلے میں 15فیصد اضافے کے ساتھ 614 ارب روپے پر جا پہنچا۔
لاہور سے مزید