• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات میں ناکامی کی ذمہ داری امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ پر عائد ہو گی، لیاقت بلوچ

لاہور (نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں سرد مہری اور ناکامی کی تمام تر ذمہ داری امریکا اسرائیل ناپاک گٹھ جوڑ پر ہی عائد ہوگی لیاقت بلوچ نے لاہور میں ممبر سازی کیمپ کا دورہ کیا، علامہ ناصر مدنی اور، کسانوں کے وفد سے ملاقاتیں کیں۔ جبکہ جماعت اسلامی حافظ آباد کے امیر ہمایوں مغل کی نمازِ جنازہ کی اِمامت اور شرکائے جنازہ سے خطاب کیا۔
لاہور سے مزید