لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دورۂ چین کو پاکستان کے مستقبل کے لیے نہایت اہم اور فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ محض سفارتی نوعیت کا نہیں بلکہ معاشی بحالی، علاقائی استحکام اور اسٹریٹجک مضبوطی کے ایک واضح مشن کی حیثیت رکھتا ہے۔