• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور (خبر نگار) سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں مزارات پر عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ تعمیرات کا ہر پہلو مقررہ معیارات اور تقاضوں کے عین مطابق ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ زائرین اور عقیدت مندوں کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سیکرٹری/ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے یہ باتیں حضرت بی بی پاکدامنؒ کے مزار پر جاری ترقیاتی منصوبہ فیز دوم کے معائنہ کے دوران کہیں۔
لاہور سے مزید