لاہو (خبر نگار) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، جو ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ 19ویں قومی عملی تربیتی ورکشاپ بعنوان’مستقبل کی مہارتیں۔ جدید شہد کی مکھیوں کی پرورش کو پیداواری زراعت میں ضم کرنا‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔