• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ﷰصحت کے فلیگ شپ پروگرامز میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، سلمان رفیق

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کے حوالہ سے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے اجلاس میں شرکت کی ۔ خواجہ سلمان رفیق کو اجلاس کے دوران صحت کے مختلف پراجیکٹس کے مانیٹرنگ فریم ورک، سروس ڈلیوری اور مریضوں کی سہولت کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت نے صحت کے فلیگ شپ پروگرامز میں شفافیت کو یقینی بنانے، سروس کا معیار بہتر بنانے اور مریضوں کی آسانی کیلئے جامع مانیٹرنگ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
لاہور سے مزید