غفلت اور لاپرواہی پر 22 ٹریفک پولیس افسران، جوانوں کو شوکاز نوٹس

May 30, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اسلام آباد کیپٹل پولیس ٹریفک ڈویژن کے9 افسران و جوانوں میں نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کرنے پر 22افسران وجوانوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ناقص اور غیر تسلی بخش کاردکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔