اکائونٹنٹ جنرل آج کھلی کچہری میں مسائل سنیں گے

May 30, 2023

کوئٹہ(پ ر)وزیراعظم پاکستان کے نظریہ کے تحت اکائونٹنٹ جنرل بلوچستان نے اپنےاعلامیہ میں کہا ہے کہ کھلی کچہری پیر 5جون کو صبح گیارہ بجے اے جی بلوچستان کے دفتر میں منعقد کی جارہی ہے جس میں اے جی بلوچستان نصراللہ جان ڈی ڈی اوز تمام صوبائی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے مسائل سنیں گے اور ان کے حل کے لئے اسی وقت احکامات صادر کریں گے۔