• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کااجلاس

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صدر نورزمان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ہوااجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم زہری،اسلم کھیتران،لوکل گورنمنٹ کے امین اللہ کاسی، منیر احمد لودھی، اربن کے ظہور مینگل، ثناء اللہ سمالانی،بی ڈی اے کے یعقوب مندوخیل،زراعت کے نعمت اللہ کرد،ٹیکنیکل ونگ کے حنیف زہری، پروفیسر فاضل شاہ،خالد شاہ،نہا بگٹی، عامر مینگل،حاجی محمد اکبر محمد شہی اور مفتی احسان اللہ نے شرکت کی اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمدابراہیم زہری نے خطاب کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ انجینئرز کو گریڈ17سے گریڈ18میں ترقی دینے کا خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ سب انجینئرزکو گریڈ16سے گریڈ177پراسسٹنٹ انجینئرز پر ترقی دینااحسن اقدام ہے۔
کوئٹہ سے مزید