• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی کے فوٹوگرافر کو شاندار کارکردگی پر تعریفی سند اور نقد انعام

کوئٹہ (خ ن) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان نے محکمہ تعلقات عامہ کے ضلعی دفتر لورالائی کے فوٹوگرافر محمود بلوچ کی شاندار کارکردگی پر انہیں تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا انہوں نے کہا کہ اخلاص کے ساتھ فرائض انجام دینے والوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان میں کارکردگی، میرٹ اور احتساب کے اصولوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ادارے کی مجموعی استعداد کار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید