• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لوڈ شیڈنگ سے گھریلو زندگی اور کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے، جمعیت ن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ ، جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی ، حاجی نادر خان اچکزئی ، مولانا رحمت اللہ حقانی اور حاجی فیض اللہ اخونذادہ نے کہا کہ گیس لوڈ شیڈنگ سے گھریلو زندگی اور کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے باعث شہریوں کا جینا محال ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو اپنے وسائل کی سزا مل رہی ہے ۔ انہوں نے اپیل کی عدالت صورتحال کا ازخود نوٹس لے کر گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی کا حکم جاری کرے۔
کوئٹہ سے مزید