• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر اسحق اور ڈاکٹر شمع اسحاق کی گورنر بلوچستان سے ملاقات

کوئٹہ(پ ر) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خصوصاً صوبے کی جامعات کو درپیش انتظامی اور مالی مسائل پر گفتگو ہوئی۔انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں نوجوانوں کو طب کے مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کے لیے گورنر بلوچستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تکنیکی تربیت کے بعد نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میں آسانی پیدا ہوسکتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید