کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کرتب دکھانے والے کی وائرل ویڈیو کانوٹس لیتے ہوئے نوجوان کو حوالات پہنچا دیا پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پرگزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کر تے ہوئے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر رہا تھا جس کا ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد آصف خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شہیدجمیل کاکڑ پولیس اسٹیشن کو کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی جس پر ایس ایچ او نوید احمد نے دیگر عملے کے ہمراہ کلی کوتوال میں کارروائی کرتے ہوئے نوجوان عطااللہ ولد عامر خان کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل قبضے میں لے لی، اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد آصف نے جنگ کے رابطہ کرنے پر کہا کہ اس خونی کھیل کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی، گزشتہ جمعے کو نوا کلی بائی پاس روڈ پر ون ویلنگ کے دوران ایک نوجوان جان کی بازی بھی ہار گیا تھا والدین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھتے ہوئے انہیں اس کھیل سے دور رکھیں۔