• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنکھوں کا علاج کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں، مصور فقیر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے رہائشی طالب علم مصور فقیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے باوجود میری آنکھوں کے علاج کیلئے ابوظہبی ہسپتال ریفر کرنے کے لئے اقدامات نہیں کیے جارہے اس میں بیوروکریسی رکاوٹ بنی ہوئی ہے حکومتی بورڈ اور آنکھوں کے اسپتال کے اعلیٰ حکام نے بھی میرے حق میں رپورٹ دی ہےیہ بات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرے والد ریٹائرڈ ٹیچر ہیں2019 میں کوئٹہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے مجھے نشانہ بنایا جس میں معجزانہ طور پر میری جان تو بچ گئی تاہم گولیاں لگنے کی وجہ سے میری آنکھوں کی بنائی چلی گئی ڈاکٹروں نے مجھے علاج کیلئے ابوظہبی جانے کا مشورہ دیا وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے علاج کرانے کی یقین دہانی کرائی تاہم بیوروکریسی کی جانب سے رکاوٹ کی وجہ سے میرا علاج تاحال نہیں ہوسکا ہےانہوں نے اپیل کی کہ علاج کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید