• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکایات دور کرنے پربنک منیجرکوہیلتھ آرگنائزیشن کاخراج تحسین

کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی، سرپرستِ اعلیٰ امیر اللہ خان یوسفزئی، پریس سیکرٹری خلیل اللہ کھیازئی و دیگر نے نیشنل بنک آف پاکستان بی ایم سی برانچ کے منیجر قرنین شاہ اور بنک آفیسر مجیب الرحمٰن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیاہےکہ انہوں نے بنک کیشیئر سے متعلق شکایت پراقدام کرکے تمام معاملات خوش اسلوبی سے نمٹا دیےان کی بہترین حکمتِ عملی، تدبر اور مخلصانہ کوششوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں  انہوں نے ریجنل منیجر نیشنل بنک آف پاکستان کاتعاون اور مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کرنے پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بااصول اور بہترین منتظم ہیں۔
کوئٹہ سے مزید