کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے صدر سید عبدالقیوم آغا ، چیئرمین یسیٰن آغا ، سید حیدر آغا ، حاجی امیر حمزہ نے سمارٹ لاک ڈاؤن جاری رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے حقیقی تاجروں کو اعتماد میں لے کر زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر فیصلے کئے جائیں یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس بعد ازاں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر حاجی موسیٰ جان خلجی ،کاشف حیدری ، سید عبدالمنان آغا ، ملک خان ولی ناصر ، شکور لالا سمیت بھی موجود تھےتاجر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک ماہ سے زائد عرصے سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کا کوئی فائدہ سامنے نہیں آیاہماری تنظیم نے اس فیصلے سے قبل بھی حکومت اور انتظامیہ کو اس کے مضر اثرات سے آگاہ کیا تھا اس وقت حکومت کا کہنا تھا کہ دنیا اور خطے کے حالات ٹھیک نہیں لیکن آج حالات معمول پر آچکے ہیں لیکن ہمارے ہاں غلط پالیسیوں کا خمیازہ تاجر اور عوام بھگت رہے ہیںرات کے اوقات میں کاروبار بند ہونے سے چھوٹے دکاندار ،ہوٹل مالکان اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو قبول نہیں کرتے عید کے موقع پر کاروبار شام اور رات کے اوقات میں پہلے کی طرح جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے خلاف شٹر ڈاؤن کی حمایت نہیں کرتے بلکہ ہم کاروبار کھولنا چاہتے ہیں انہوں نے لکپاس کے قریب کسٹم ویئر ہاؤس میں اربوں روپے مالیت کا سامان اور قیمتی گاڑیوں کے جلنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس کی آزادانہ صاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حقائق سامنے لاکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے جن تاجروں کا نقصان ہوا ہے انہیں معاوضہ ادا کیا جائے بعد ازاں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔