کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالمتین اخونزادہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نورالدین غلزئی ، امیر ضلع لورالائی عبدالحمید ناصر نے کہا ہے کہ 23 مئی کو لورالائی میں الخدمت بنو قابل انٹری ٹیسٹ پروگرام لورالائی و گردونواح کے نوجوانوں و طلباء کیلئے جماعت اسلامی کا بہت بڑاتحفہ و انقلابی پروگرام ہےامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا لورالائی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا لورالائی کے دینی مدارس وعصری تعلیمی اداروں کے تمام طلبہ وطالبات اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے اس پروگرام کا حصہ بنیں بنوقابل پروگرام کے ذریعے طلباء ونوجوانوں اورطالبات کوآئی ٹی کی کورسز کروائے جائیں گے تاکہ وہ سائنس وٹیکنالوجی کی دنیامیں آگے بڑھیں تعلیم وعزت اورباعزت روزگارحاصل کریں۔