ٹورنٹو(نیوزڈیسک)کینیڈا کے شہر ہملٹن میں مالک مکان نے گھر کی خراب حالت پر 2کرائے داروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 57سالہ مالک مکان بھی واقعے کے بعد پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوٹ گیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں 28سالہ کرائے دار اپنی 27سالہ منگیتر کے ساتھ رہ رہا تھا۔ وقوعہ کے روز مالک مکان اور کرائے داروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی گئی، جس کے بعد مالک مکان نے گھر کے لان میں ان دونوں پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بعدازاں مالک مکان نے پولیس کے آنے پر خود کو گھر میں بند کر لیا اور پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔