امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ سے 9 افراد زخمی

May 31, 2023

نیویارک (نیوزڈیسک) امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے نزدیک فائرنگ سے 9افراد زخمی ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 گروپوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے ساحل پر موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 3بچے بھی شامل تھے، تمام زخمیوں کے حالت خطرے سے باہر ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔