9مئی کوجو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، غفور بٹ

May 31, 2023

اوسلو(ناصراکبر) ناروے کے سینئر سماجی رہنما اور پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر پروڈیوسراور ڈائریکٹر غفور بٹ نے کہاہےکہ 9مئی کوجو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، قوم شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی ، دشمن 75سال میں جو جرأت نہ کر سکا وہ مخصوص سیاسی ٹولے نے 9مئی کو کر دکھایا ۔روزنامہ جنگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ میں شہداء کے وارثوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اوورسیز پاکستانی پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لواحقین کےیاتھ کھڑے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گرد ٹولہ کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے،پاک فوج ہی پاکستان کی سربلندی ،ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے۔