لاہور، مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

May 31, 2023

لاہور(ٹی وی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر مریم نواز نے کورونا وبا کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کیا جبکہ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے پر مبارک پیش کی۔