8گرداوروں کی قانون گوئیوں میں تبدیلی

May 31, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)محکمہ مال راولپنڈی کے آٹھ گرداوروں کی قانون گوئیوں (ریونیو حلقوں) میں تبدیلی کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے حکم پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق رفاقت علی کو چک بیلی خان،راشد محمود اضافی چارج دھمیال، غلام مصطفی اضافی چارج چکلالہ،محمد شبان اضافی چارج سکھو،عزیز بھٹی کو راولپنڈی سے کہوٹہ قانون گوئی آفس،عبدالقدوس کو ناڑہ سرکل جبکہ صوفی صفدر کو اضافی ساگری کا چارج دیا گیا ہے۔