ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موٹرسائیکلوں سے محروم

May 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات، موٹرسائیکلوں، جانور اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں 4 ڈاکوؤں نے ریاض الدین کے گھرمیں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر 16 لاکھ 35 ہزار روپے اور زیورات لوٹ لیے، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے یاسین ڈوگر سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور ہزاروں روپے چھین لیے، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکو نے گلزیب سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی، پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں اشرف، صدر شجاع آباد میں محمد نور، شاہ شمس کے علاقے میں بابر اور حرم گیٹ کے علاقے میں مظہر سے ڈاکوؤں نے موٹر سائیکلیں چھین لیں، پولیس راجہ رام کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے صادق کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لیے، پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے علی کے ٹرک سے لاکھوں روپے مالیت کی سگریٹ چوری کر لیے، پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے غلام فرید کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے منیر احمد کے گھر سے تین لاکھ بیس ہزار روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کرلی، پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے اصغر کے گھر سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا جب کہ چوری کی 20 دیگر مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے6 موٹر سائیکلوں، 7موبائل فونز، نقدی، مویشیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔