جامعہ زکریاکی سنٹرل لائبریری کےاوقات کم کرنے پر طلبا کا احتجاج

May 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریاکی سنٹرل لائبریری کا وقت کم کرنے پر طلبا نے سنٹرل لائبریری کے باہر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ،طلبا کا کہنا تھا کہ لائبریری کا ٹائم پہلے رات 10 بجے تک تھا لیکن موجودہ چیف لائبریرین نے اوقات کار شام4 بجے تک کر دیئے ہیں جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں لائبریری کا ٹائم رات 12بجے تک ہے طلبا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی سے فری ہونے اور رات کو کھانے کے بعد اکثر وہ لائبریری میں پڑھنے کے لئے آتے تھے لیکن اب اس کا ٹائم شام 4بجے تک کر دیا گیا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ معاملے کا نوٹس لے اور لائبریری کا ٹائم رات 10 بجے تک کیا جائے ، یونیورسٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لائبریری میں سٹاف کم تھا ، جسکی وجہ سے اوقات کار کم کئے گئے ہیں ۔