ایم ایس نرسنگ ڈگری پروگرام 18ماہ میں مکمل کرنے کافیصلہ

June 01, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ایس نرسنگ ڈگری کو فاسٹ ٹریک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 24 ماہ کا ڈگری پروگرام اب 18 ماہ میں مکمل ہوگا۔ اس بات کا اعلان وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے جناح کیمپس میں ٹیچنگ اور انتظامی شعبوں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ 8 کی جگہ 10 یا 12 گھنٹے پڑھایا جائے گا۔ یم ایس نرسنگ کے ٹیچنگ اور کلینیکل ٹریک ہوں گے۔ مزید برآں نرسنگ کا کنڈینسڈ پروگرام ترتیب دینے کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے سٹوڈنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے قیام کی بھی منظوری دی۔