انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گھنٹو ں بجلی معطل

June 01, 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت گھنٹوں بجلی سے محروم رہی،بجلی نہ ہونے کے باعث عدالتی کام متاثر ہوا، عدالت کا عملہ موبائل کی ٹارچ جلا کر کام کرنے پر مجبور ہوگیا،متبادل بجلی فراہمی کا ذریعہ جنریٹربھی بند رہے۔