پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الرحمٰن برطانیہ کا تبلیغی دورہ کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے

June 01, 2023

بولٹن (نمائندہ جنگ) آستانہ عالیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین علامہ پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الرحمان برطانیہ کا چار ہفتوں کا تبلیغی دورہ کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے۔ برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے مریدین کے علاوہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے مانچسٹر ائرپورٹ پر انہیں الوداع کیا۔