لاڑکانہ، ڈوکری کی تاریخ میں پہلی بار مخصوص نشستوں پر خواجہ سرا کونسلر منتخب

June 01, 2023

ڈوکری(نامہ نگار) ڈوکری کی تارخ میں خواتین اورمردوں کے ساتھ ایک خواجہ سرا بھی پہلی مرتبہ کونسلر منتخب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری کی ٹاؤن کمیٹی ڈوکری میں جہاں مرد اور خواتین کونسلر منتخب ہوئے ہیں، وہیں جی ڈی اے کی جانب سے منتخب کونسلروں کی سیٹوں پرملنے والی مخصوص سیٹوں پرخواتین،ہاری مزدور، اقلیتی کونسلر کے ساتھ ساتھ ڈوکری کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خواجہ سرا نسیم مونافقیربھی کونسلرمنتخب ہو گئے ہیں جو 10جون2023کو اپنا حلف اٹھائینگے۔