اسلام امن‘ ہم آہنگی کا مذہب‘ فلاحی تنظیموں کو متحد ہونے کا پیغام

June 01, 2023

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پورے امریکہ میں پاکستانیوں کی فلاحی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ اُنکی رائے ہے کہ ان فلاحی تنظیموں کا اتحاد بننا چاہئے جس کا مقصد فلاحی سرگرمیوں کو مزید منظم اور ہم آہنگ کرنا ہو۔اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ23ہزار ترک اور شامی یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے، مسعود خان نے کہا کہ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (اکنا) نے کئی دہائیوں پر محیط اپنی خدمات اور انسانی ہمدردی کے کاموں کے دوران علم کی جستجو‘ اعلیٰ اقدار کو برقرار رکھا ہے۔ یہ بات اُنہوں نے اکنا کے سالانہ کنونشن کے دوران سکالرز اور کمیونٹی لیڈرز کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔