شاہ لطیف ٹاؤن، میں کار سوار نے ٹکر مار کر ٹریفک پولیس افسر کو زخمی کردیا، ملزم فرار

June 01, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن میں ٹریفک پولیس افسر نے ملیر منزل پمپ کے قریب کالے شیشے والی کارکو روکنے کی کوشش کی تو کا ر سوار نے پولیس افسر کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر رانا ذوالفقار زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں پولیس نے ناکہ لگا یا اور پورٹ قاسم کے قریب اہلکار کی مداخلت پر ملزم فائرنگ کرتا ہوا کار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔