راولپنڈی، جعلی جنرل بن کر لوگوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

June 01, 2023

راولپنڈی(آئی این پی)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کا جعلی جنرل بن کر لوگوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم محمد نعمان نے پاک فوج میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے پیسے ہتھیائے، ملزم نے خود کو پاک فوج کا جعلی جنرل ظاہر کر کے 28 لاکھ روپے بٹورے۔