کامسیٹس یونیورسٹی کے ڈیفالٹر اسکالرز سے کروڑوں کی ریکوری تاحال نہ ہو سکی

June 01, 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کو بتایاگیاکہ کامسیٹس یونیورسٹی کے ڈیفالٹر سکالرز سے کروڑوں روپے کی ریکوری تاحال نہ ہو سکی ڈیفالٹر سکالرز سے 18کروڑ روپے میں سے اب تک صرف2کروڑ 10لاکھ روپے کی وصولی ہوئی ہے،36 اسکالرز ڈگری پروگرام مکمل کرنے کے بعد واپس نہیں آئے،آڈٹ حکام،5 سے ریکوری کرلی ہے، ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سید حسین طارق کی زیر صدارت ہواجس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق سال 2005-06سے 2017-18تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیاگیا ،آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ کامسیٹس یونیورسٹی کے 36سکالرز ڈگری پروگرام مکمل کرنے کے بعد واپس نہیں آئے،کنوینر کمیٹی نے استفسار کیاکہ جن سے گارنٹی لیتے ہیں ان سے پیسے ریکور کئے یا پھر کیاایکشن لیا؟،مشاہد حسین سید نے کہاکہ یہ کیسز کورٹ میں کیوں جاتے ہیں؟ پی اے او ایچ ای سی نے کہاکہ کچھ کیسز عدالت میں ہیں یونیورسٹی حکام نے مزیدبتایاکہ 36سکالرز ہیں 15کیسز ہمارے حق میں آگئے ہیں، پانچ لوگوں سے پوری ریکوری ہوگئی اور ایک سے قسطوں پر ریکوری ہو رہی ہے،اب تک2 کروڑ 10لاکھ روپے وصول ہو چکے ہیں 11کیسز مختلف عدالتوں میں ہیں،کمیٹی نے ہدایت کی کہ جتنی رقم کی ریکوری ہو چکی ہے ۔